جاپان میں ایک بار پھر 6.8شدت کاخوفناک زلزلے لرزاٹھا

جاپان میں ایک اورزلزلہ آیا ہے  دارالحکومت ٹوکیو 6.8 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 490 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔یاد رہے کہ 8 اگست کو بھی جنوبی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔جاپان کی سرکاری براڈکاسٹر این ایچ کے نے رپورٹ کیا تھا کہ کیوشو اور شیکوکو جزیروں کے کچھ ساحلی علاقوں میں ایک میٹر اونچا سونامی آنے کا خدشہ ہے۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے ایکس پر کہا تھا کہ براہ کرم سمندر میں داخل نہ ہوں یا ساحل کے قریب نہ جائیں جب تک کہ وارننگ ختم نہ ہوجائے۔

ای پیپر دی نیشن