برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا طیارے میں سوار تمام 62 افراد ہلاک ہوگئے۔ویپاس ایئر لائن کا کہنا ہے کہ دو انجنوں والا ٹربوپروپ جنوبی ریاست پرانا کے کیسکاویل سے سا پالو شہر کے گوارولہوس ہوائی اڈے کے لیے پرواز کر رہا تھا جب یہ ونہیڈو شہر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ وقوع پر موجود حکام نے میڈیا بتایا کہ تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ درختوں کے درمیان لڑکھڑاتے ہوئے نیچے آرہا ہے اور دھواں اٹھ رہا ہے۔ویلنہوس میں موجود شہری انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ طیارے میں جتنے لوگ سوار تھے، ان میں سے کوئی بھی نہیں زندہ نہیں بچا اور طیارہ گرنے سے صرف ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے اور کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔برازیل کے صدر لوئز اناشیو لولا ایک تقریب میں شریک تھا جہاں انہوں نے طیارے کے حادثے کی خبرملتے ہی کہا کہ بری خبر ملی ہے اور مجموعے کو ایک منٹ خاموشی اختیار کرنے کو کہا۔ایئرلائن وئیپاس نے بیان میں کہا کہ جہاز ریاست پارانا میں کیسکیویل سے ساپالو کے مرکزی ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن ساپالو کے شمال مغرب میں 80 کلومیٹر پر وینہیڈو میں گرگیا۔برازیل کے صدر لوئیز اناسیو ڈی سلوا نے ہلاک شدگان کے اہلِخانہ اور دوستوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ سا پالو کے ریاستی گورنر ٹارسیو گومز ڈی فریٹاس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی اطالوی طیارہ ساز کمپنی اے ٹی آر نے کہا ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرے گی۔ طیارہ رہائشی علاقے میں گرا لیکن زمین پر تمام افراد محفوظ رہے۔