وزیراعلی مریم نوازشریف کے سموگ کے خاتمے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے وژن کو پنجاب کے پہلے گرینڈ پلان کی شکل دے دی گئی ’پنجاب کلائیمٹ چینج پالیسی اینڈ ایکشن پلان 2024 ‘ کو حتمی شکل دے دی گئی، کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں اجلاس نے ماحولیاتی تحفظ پالیسی اور ایکشن پلان کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ پنجاب کے سیکرٹری انوائرمنٹ اینڈ کلائیمٹ چینج راجہ جہانگیر انورنے مجوزہ مسودہ اجلاس میں پیش کیااور تفصیلی بریفنگ دی سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی پنجاب کلائیمٹ چینج پالیسی اینڈ ایکشن پلان 2024 کے مسودے کے معیار کی تعریف ، ٹیم کو شاباش پنجاب کلائیمٹ چینج پالیسی اینڈ ایکشن پلان تمام سٹیک ہولڈرز کو بھجوایا جائے، سینئر وزیر کی ہدایت اجلاس میں پلانٹ فار پاکستان مہم کو تیز ، متاثرہ سیکٹرز میں گرین انوسٹمنٹ کرنے، تعلیمی نصاب میں کلائیمٹ چینج ایجوکیشن شامل کرنے کا بھی فیصلہ بارش کا پانی ذخیرہ کر کے سرکاری عمارتوں میں استعمال میں لانے کی تجویز ، مختلف اضلاع میں تجرباتی پروگرام شروع کرنے پر غور پانی کے معیارکا تجزیہ کرنے کیلئے واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم قائم ، زیر زمین پانی کو کنٹرول کرنے کیلئے قوانین متعارف کرانے کی بھی تجویز پانی کی بچت کیلئے آبپاشی میں جدید طریقے متعارف کرانے کی تجویز، پوٹھو ہار اورروہی کے علاقوں میں چھوٹے ڈیم بنانے پر بھی اتفاق اجلاس میں جنوبی پنجاب کو قحط سے بچانے کے خصوصی مینجمنٹ پلان شروع کرنے کی تجویز کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو ماحول دوستبلاسود قرضے دینے کی بھی تجویز اقدام کا مقصد کلائیمٹ چینج کے مقابلے کی بہتر صلاحیت پیدا کرنا ہے، سیکریٹری ماحولیات پنجاب راجہ جہانگیر انور کی بریفنگ موسمیاتی تبدیلی درجہ حرارت اور گرمی کی شدت بڑھا رہی ہے ، راجہ جہانگیر کی بریفنگ موسمی تبدیلی کا نتیجہ سیلاب، قحط اور جنگلات میں آگ لگنے جیسے واقعات کی شکل میں سامنے آرہا ہے راجہ جہانگیر کی بریفنگ پنجاب میں ہر سال تقریباً 95 ہزار کلو ٹن گرین ہاوس گیسز اور 7 ہزار 17 کلو ٹن مضر صحت گیسز کا اخراج ہورہاہے، بریفنگ لاہور، راولپنڈی، میانوالی، ڈی جی خان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، بہاولنگر، بہاولپور اور ملتان ہائی ٹمپریچر ہاٹ سپاٹ قرار موسم کی تبدیلی انسانی زندگی اورموت کا معاملہ ہے، موسم کی تباہی زندگی کی تباہی بن رہی ہے، مریم اورنگزیب وزیراعلی پنجاب کا وژن انسان اور جانداروں کی زندگی بچانے کا مشن ہے، مریم اورنگزیب اقدامات کے علاوہ عوام کے ہر طبقے کو احساس دلانا ہوگا کہ درخت لگانا، ماحول کو زہروں سے پاک کرنا کیوں ضروری ہے، مریم اورنگزیب سیکرٹری انوئرمنٹ اینڈ کلائیمٹ چینج راجا جہانگیرانور، اربن یونٹ کے سی ای او عمر مسعود، ماہرین ماحولیات اور دیگر حکام اجلاس میں موجود تھے