کزن سے شادی کرنے کیلیے شوہر نے بیوی کو زندہ جلا کر مار دیا

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر فیروز آباد میں شوہر کی جانب سے بیوی کو بے دردی سے غلط کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی شناخت جیوتی کے نام سے ہوئی جس کی شادی ڈھائی سال قبل ملزم آشیش سے ہوئی تھی اور جوڑے کی ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی ہے۔

جیوتی کے والد نے الزام عائد کیا کہ داماد آشیش اپنی کزن کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ سسرال والے بیٹی کو اضافی جہیز کیلیے ہراساں کر رہے تھے۔


گزشتہ روز آشیش نے جیوتی پر بہیمانہ تشدد کیا اور مقتولہ کو زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم کی والدہ نے بہو کو بچانے کیلیے مداخلت کی تھی لیکن بدقسمت وہ بھی جھلس گئیں۔

علاقہ مکینوں نے واقعے کا علم ہونے پر پولیس کو طلب کیا جس کے بعد مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اب تک ملزم کی گرفتار عمل میں نہیں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

مقتولہ کے چچا اندرپال کا کہنا تھا کہ بھتیجی جھلس کر ہلاک ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن