وزیراعظم محمد شہباز شریف کی غزہ، فلسطین کے اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنی سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر دیں،اسکول کے بچوں پر حملہ کھلی جارحیت ہے ؛ اس طرح کی بربریت کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ اسرائیل کی سفاکیت کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے ۔ہم ایک بار پھر اپنا مطالبہ دہراتے ہیں کہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم پر اسرائیلی قیادت اور سیکیورٹی فورسز کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،اسرائیل کو اس کی ظالمانہ کارروائیوں کی کڑی سزا دی جائے،اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائے،پاکستان ہر محاذ پر اپنے فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی غزہ، فلسطین کے اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
Aug 10, 2024 | 16:17