پرندوں کو اکثر اوقات نازک جاندار سمجھا جاتا ہے مگر دنیا میں کچھ پرندے ایسے بھی ہیں جن کی زندگی حیران کُن حد تک طویل ہوتی ہے۔
یہ رپورٹ دنیا کے ایسے ہی دس پرندوں پر مشتمل ہے جن کی زندگی کا دورانیہ جان کر یقیناً آپ حیران رہ جائیں گے۔
افریقی (African Grey)
ایفریقاً گرے اپنی ذہانت اور نقل اتارنے کی صلاحیت کے سبب خوب شہرت رکھتے ہیں، یہ پرندہ طوطوں کی ایک نایاب نسل سے تعلق رکھتا ہے، یہ پرندے تقریباً 50 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں، اگر ان کی حفاظت اور دیکھ بھال کی جائے تو اس نسل کے پرندے 60 سال تک بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔
ایمازون (Amazon)
ایمزون پرندہ بھی طوطوں کی ایک نسل کا نام ہے، طوطوں کی یہ نسل بھی ذہانت کے سبب کافی شہرت رکھتی ہے، ایمزون پرندہ بھی 50 سے 60 سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔
کوکاٹو (Cocato)
Cocato پرندہ اپنی دوستانہ فطرت کے لیے جانا جاتا ہے، یہ پرندہ کم سے کم 60 جبکہ زیادہ سے زیادہ، بہترین دیکھ پر 70 سال بھی زندہ رہ سکتا ہے۔
کرین (Crane)
سفید رنگ، لمبی ٹانگیں اور گردن، تیکھی چونچ والا یہ خوبصورت پرندہ سائبیریا میں پایا جاتا ہے، جنگلات میں پائے جانے والے اس پرندے کی عمر 30 سال ہے جبکہ اگر اسے چڑیا گھر میں خصوصی دیکھ بھال اور حفاظت میں رکھا جائے تو یہ 60 سال تک بھی زندہ رہ سکتا ہے۔
ایگل (Eagle)
Eagle ایک طاقت ور پرندہ ہے جس کی پکڑ سے شکاری بھاگ جائے، یہ ناممکن سی بات ہے۔
یہ پرندہ بھی 30 سال تک زندہ رہ سکتا ہے جبکہ اسے اسیری میں رکھنے سے اس کی زندگی کو مزید 20 سال تک طول دیا جا سکتا ہے۔
طوطا (Parrot)
’ٹائمز آف انڈیا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق چھوٹے سی جسامت کے اس ہرے بھرے طوطے کو اگر خصوصی حفاظت اور قید میں رکھا جائے تو ان کی عمر 20 سال تک طویل ہو سکتی ہے۔
پنگوئین (Penguins)
ہر کسی کے من پسند پرندے پنگوئین سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ ان کی عمر 20 سال کے آس پاس ہوتی ہے، یہ پرندہ سمندر کے قریب قدرتی مقامات میں رہتے ہوئے 20 سال جبکہ قید اور خصوصی دیکھ بھال کے ساتھ 30 سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔
مکاؤ (Macaw)
Macaw پرندہ اپنے خوبصورت تیکھے رنگوں کے سبب ہر آنکھ کو بھاتا ہے، ذہانت سے بھرپور یہ پرندہ جنگلی مقامات میں رہتے ہوئے 50 سال جبکہ قید میں 60 سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔
سوین (Swans)
سفید رنگ کا یہ خوبصورت پرندہ پانی اور خشکی دونوں جگہ خوش رہتا ہے، جنگلی حیات میں یہ 30 جبکہ قید میں 40 سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔
الباٹروسِز (Albatrosses)
الباٹروسِز اپنے طویل پنکھوں اور حیران کُن اڑان کے سبب خاص شہرت رکھا ہے، یہ پرندہ بھی 60 سے 70 سال کی طویل زندگی کا مزہ اٹھاتے ہیں۔