اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طورپرپاکستان کو سائنسی کمیٹی کا رکن بنانے کی منظوری دی ہے، عالمی ادارے کی سائنٹفک کمیٹی جوہری معاملات سے متعلق امورپرنظررکھتی ہے، اس کمیٹی کا قیام انیس سو پچپن میں عمل میں آیا تھا اور اس کے ارکان کی تعداد اکیس تھی جسے اب بڑھا کر ستائیس کردیا گیا ہے، اقوام متحدہ کی سائنسی کمیٹی کا انسٹھ واں سیشن آئندہ سال مئی میں ویانا میں ہوگا۔