سابق پاکستانی سفیرحسین حقانی نے نظرثانی کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور پٹیشن دائرکردی ہے۔

Dec 10, 2011 | 21:40

سفیر یاؤ جنگ
درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ چوہدری اخترنے سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے جس میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ رولز کے تحت حسین حقانی کی طرف سے ممیوگیٹ سیکنڈل اوران کا نام ای سی ایل میں شامل کیے جانے کے حوالے سے دیئے گے عبوری حکم پرنظرثانی کے لیے دائر درخواست قانونی اورآئینی تھی جسے رجسٹرارآفس کی طرف سے ناقابل سماعت قراردینا جائزنہیں۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ممیوگیٹ سیکنڈل پرعبوری حکم حسین حقانی کونوٹس جاری کیئےاور ان کا مؤقف جانے بغیردیا گیا ہے، جوآئین کی خلاف ورزی ہے۔ حسین حقانی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ رجسٹرار آفس کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کران کی درخواست سماعت کے لیے منظورکی جائے۔
مزیدخبریں