سرکاری ذرائع کے مطابق سکول میں کلاسز نہیں ہورہی تھیں تاہم اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ گراؤنڈ میں موجود بچوں میں سے کوئی حادثے کا شکار ہوا ہے یا نہیں۔ ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایئرپورٹ سے پروازکے کچھ دیر بعد فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔