صوابی (این این آئی) پرمولی ضلع صوابی میں کھیتوں میں سرکنڈے کے تنازعے پر دو فریق کے مابین مسلح تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس تھانہ پرمولی کی رپورٹ کے مطابق ریاض امین سکنہ پرمولی نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا فضل امین اور محمد امین نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے میرے بھائی محمد اکرام کو قتل جبکہ مجھے زخمی کر دیا۔ دوسری رپورٹ زوجہ محمد حیات نے بتایا ان کے بیٹے نعیم کو مبینہ طور پر ریاض امین اور محمد اکرام نے قتل کر دیا۔ دریں اثناءچھوٹا لاہور کے مقام پر موٹر سائیکل کے حادثے میں اسنفد یار ولد علی محمد سکنہ ٹھنڈ کوئی جاں بحق جبکہ اس کا بھائی فیصل شدید زخمی ہو گیا۔