امریکہ سے تعلقات عملاً بہتر نہیں ہوئے‘ ڈرون حملے خودمختاری کے خلاف ہیں: نوید قمر


ٹنڈو محمد خان (اے این این) وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہا ہے امریکہ کے ساتھ عملاً تعلقات بہتر نہیں ہوئے‘ ڈرون حملے ملکی خود مختاری کے خلاف ہےں، بے نظیر بھٹو کی پانچویں برسی پر قاتلوں کو بے نقاب کریں گے، اصغر خان کیس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنا عدلیہ کی ذمہ داری ہے اور ہمیں اس کا انتظار ہے۔ ٹنڈو محمد خان کے نواحی گاﺅں محمد خان کھوسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا امریکہ سے تعلقات کو مکمل طور پر بہتر نہیں کہا جا سکتا کیونکہ سلالہ حملے کے بعد ملک کی سالمیت پر اثرات پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں موجود دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے حکومت خود کارروائی کرنے کی بھرپور صلاحیت و طاقت رکھتی ہے، ڈرون حملوں سے دہشت گردی کیخلاف جنگ کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے انہیں بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بے نظیر بھٹو کے جن قاتلوں کے نام ہیں انہیں بی بی پانچویں برسی کے موقع پر منظر عام پر لائیں گے، انہوں نے کہا پی آئی اے کی خراب کارکردگی کی ذمہ دار ی موجودہ حکومت پر عائد کی جا رہی ہے جو سراسرغلط ہے، ہم نئے جہاز لیز پر لے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...