ملتان (اے پی اے ) راجہ ریاض نے کہا ہے کہ شریف برادران نے ضمنی الیکشن میں کھلم کھلا دھاندلی کی، اصغر خان کیس کا فیصلہ شریف برادران کو آئینہ دکھانے کے لئے کافی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف خود آمریت اور دھاندلی کی پیداوار ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پنجاب میں ان کی حکومت ہے لہٰذا انہوں نے دھاندلی کرلی ہے مگر آئندہ عام انتخابات میں ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ ہم نے اصغر خان کیس کو دبایا نہیں بلکہ ہم نگران حکومت کا انتظار کررہے ہیں کیونکہ اگر ہم نے اب نواز شریف اور شہباز شریف کو گرفتار کیا تو یہ لوگ اس معاملے کو سیاسی رنگ دے دیں گے۔
شریف برادران نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی، اصغر خان کیس انہیں آئینہ دکھانے کیلئے کافی ہے: راجہ ریاض
Dec 10, 2012