کراچی (این این آئی) مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں نواز شریف اور شہباز شریف کے علاوہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ شریف برادران کو ہر قسم کی آزادی اوراستثنیٰ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے کیسز میں سٹے، پنجاب حکومت کا سٹے، انکم ٹیکس کے کیسز پر سٹے، منی لانڈرنگ کیسز پر سٹے، معاہدہ کر کے سزائیں معاف کروانا اور اصغر خان کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے میں دھاندلی اور پیسہ لے کر عوام کے مینڈیٹ کو بلڈوز کرنا سمیت کافی ایسے ایشوز ہیں جن میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شریف برادران کے لئے کوئی قانون نہیں، شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ نواز شریف نے جلسے میں کہا کہ عوام نے اُن کا ہاتھ چھوڑا تھا دراصل نواز شریف یہ بھول گئے کہ وہ عوام کو ڈکٹیٹر سے معافی مانگ کر اکیلا چھوڑ کر باہر چلے گئے۔