وفاقی حکومت نے فاٹا کے ترقیاتی اخراجات مزید 4ارب روپے کم کر دئیے

Dec 10, 2012


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے فاٹا کے ترقیاتی اخراجات مزید چار ارب روپے کم کر دئیے ہیں۔ وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات کیلئے مختص کردہ فنڈز میں مزید کمی کر دی گئی۔ 16ارب روپے کے فنڈز میں 25فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔ منصوبے تاخیر کا شکار ہو جائیں گے۔ یہ عمل قومی اقتصادی کونسل کے فیصلے کی نفی ہے۔

مزیدخبریں