ووٹر لسٹوں کے نام پر متحدہ کیخلاف سازشیں ناکام بنا دینگے: فاروق ستار


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر پہلے ریاستی آپریشن کے ذریعے اور اب حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی آڑ میں شب خون مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے ایم کیو ایم کے کارکنان ناکام بنا دیں گے۔ یوم شہداءمنایا گیا۔ فاروق ستار نے کہا ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں اور ووٹرز کی تصدیق کی آڑ میں ہمارے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں مگر ہم سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جب تک ”سٹیٹس کو“ ختم نہیں ہوگا تب تک جدوجہد جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...