اسلام آباد (اے این این) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ نے کہاہے ضمنی انتخابات میںمسلم لیگ(ن) کی کامیابی نے حکمران ٹولے کو ذہنی مریض بنا دیا ،جلسوںمیں دھاندلی کے الزامات لگانے کی بجائے ثبوت الیکشن کمیشن لے کر جائیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ضمنی انتخابات میں کوئی بھی بے ضابطگی ہوئی تو اسکا الزام جلسوں میں لگانے کی بجائے الیکشن کمشن کے پاس ثبوت لے جاکرانصاف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ حکمران ٹولے نے اپنے پونے پانچ سالہ دور حکومت میں کرپشن اوربدانتظامی کی انتہا کردی ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں نوجوانوں اورپارٹی کارکنان کے وفود سے ملاقات میں کیا۔