اسلام آباد+کابل (اے ایف پی+آن لائن) وزارت سٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجنز (سیفران) نے ڈیڑھ لاکھ افغان پناہ گزینوں کو طویل المدتی ویزے جاری کرنے کی تجاویز کو قومی مفاد کیخلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت سیفران کا کہنا ہے کہ تجاویز سکیورٹی ایجنسیوں‘ وزارت خارجہ اور صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لئے بغیر مرتب کی گئیں۔ ادھر ہرات میں سینکڑوں افراد نے ایرانی قونصلیٹ میں گھسنے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے ہجوم کو منتشر کیا۔ 200 مظاہرین نے قونصلیٹ پر پتھراﺅ کرکے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ ایران مخالف نعرے بھی لگائے گئے، مظاہرین کا موقف تھا ایرانی سکیورٹی فورسز نے ہمارے 13 رشتہ داروں کو سرحد عبور کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے قتل کردیا۔ ہم ایران میں امریکی مداخلت کے حامی ہیں۔
”رشتہ داروں کا مبینہ قتل“ ہرات میں ایرانی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ، پتھراﺅ
Dec 10, 2012