احمد حماد کا شعری مجموعہ ”محبت بھیگتا جنگل“ شائع ہو گیا

Dec 10, 2012

لاہور (لیڈی رپورٹر) ممتازنوجوان شاعر احمد حماد کا تیسرا شعری مجموعہ ”محبت بھیگتا جنگل“ شائع ہوگیا ہے۔ قبل ازیں احمد حماد کے دوشعری مجموعے ”شام بے چین ہے“ اور ”تیرے خیال کا چاند“ قبول عام کی سند حاصل کرچکے ہیں۔ احمد حماد کی تازہ کتاب ”محبت بھیگتا جنگل“ میں شامل غزلوں اور نظموں میں سے فرینڈز ناٹ ماسٹرز، روح جناحؒ کے حضور، فرائڈ سے، حسن جادو ہے کہ خود جادوگری کرتا ہے ودیگرخاص طور پر توجہ کے قابل ہیں۔ احمد حماد کتاب ”محبت بھیگتا جنگل“ کو جہانگیر بکس نے اہتمام سے شائع کیا ہے۔

مزیدخبریں