چند سو بڈھے.... کالاباغ ڈیم

Dec 10, 2012

ریاض الرحمن ساغر

کرکے وہ سوچ کے چراغ کو دفن
کریں گے ڈیم کالاباغ کو دفن
دیکھنا ایک دن یہ نسل نو
کر دے گی فکر بددماغ کو دفن
مشورہ ہے کہ چند سو بڈھے
اپنے رب سے لگائیں لَو بڈھے
بننے دیں اب تو کالا باغ میں ڈیم
پھیل جانے دیں برقی رو بڈھے
یاد رکھیں کہ ان کو مرنا ہے
گڑھے میں قبر کے اترنا ہے
نسل نو نے ہر اک ادھورا کام
ان کے مرنے پہ پورا کرنا ہے
میری تجویز ہے کہ جیتے جی
چھوڑ کر ضد کمائیں وہ نیکی
پیاسے کھیتوں کی وہ دعائیں لیں
عام ہونے دیں ملک میں بجلی
جو یہ کہتے ہیں ملکی یک جہتی
ڈیم بننے سے ٹوٹ جائے گی
ان سے پوچھوکہاں ہے یک جہتی
ہم نے تو آج تک نہیں دیکھی
لڑتے دیکھا ہے رہنماﺅں کو
ملکی کشتی کے ناخداﺅں کو
مل نہ پائی وفاﺅں کی منزل
اندھے گمراہوں بے وفاﺅں کو
حکمراں سب رہے خمار میں گم
ہر گھڑی کیف اقتدار میں گم
شب تاریک میں بیچارے عوام
آبلہ پا ہیں خارزار میں گم

مزیدخبریں