لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبدالغفور خاںنے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں گزشتہ ساڑھے چار برسوںمیںجمہوری روایات کو روندنے کے علاوہ کچھ نہیں ہوا۔سندھ اسمبلی عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے کے بجائے تماشا کررہی ہے۔ وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف بھی قوم کی توقعات پر پورا نہیں اترسکے ہیں۔ فیصل آبادمیں ان کاخطاب غیر متوازن تھا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کی من مانیوں کی وجہ سے یہ جماعت اپنے مخلص کارکنوں سے محروم ہورہی ہے اور اس جماعت میں کئی گروپ بن چکے ہیں۔ یہ مسلم لیگ ن ہی ہے جوا پنے کارکنوں کو عزت دیتی ہے۔ مسلم لیگ ن میں ڈسپلن ہے اور یہ جماعت میرٹ پر کام کرتی ہے۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر کی بحالی خوش آئندہے وہ پارٹی کا اثاثہ ہیں۔
سندھ اسمبلی نے 4برس میں جمہوری روایت روندنے کے سوا کچھ نہیں کیا: چودھری عبدالغفور
Dec 10, 2012