”ملک کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ رشوت اور کرپشن ہے“

لاہور (اپنے نمائندے سے) کرپشن کے عالمی دن کے حوالے سے گذشتہ روز نیب پنجاب کے متعلقہ حکام نے الحمرا ہال میں اس دن کی مناسبت سے تقریب کے بعد مال روڈ پر کرپش کیخلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا جس میں عام شہریوں سمیت نیب کے افسران اور اینٹی کرپشن کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ واک کے شرکاءکا کہنا تھا کہ رشوت اور کرپشن ایک لعنت ہے اور پاکستان کے جملہ مسائل اسی وجہ سے بڑھتے جا رہے ہیں اور اس کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عام شہریوں کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا پڑے گا۔ ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو پنجاب جسٹس (ر) خورشید انور بھنڈر نے کہا ہے کہ معاشرے کو بدعنوانی اور رشوت ستانی سے پاک کرنے کے لئے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ بالخصوص نیب میگا کرپشن کیسز میں اہم کردار ادا کر رہا ہے تاہم پاکستان سے کرپشن کے مکمل خاتمہ کیلئے ہر شخص کو آواز بلند کر کے اپنی مذہبی‘ اخلاقی اور قومی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن