آئی ایم ایف کے سابق سربراہ ڈومینک سٹراس جنسی زیادتی سکینڈل کے بعد مراکشی حسینہ کی زلفوں کے اسیر ہوگئے

Dec 10, 2012


نیویارک (این این آئی) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے سابق سربراہ ڈومینک سٹراس نیویارک ہوٹل کی ایک ملازمہ سے جنسی زیادتی کے سکینڈل کے بعد ایک مراکشی حسینہ کی زلفوں کے اسیر ہو گئے۔ مریم پیرس کے مومپیلیالٹریچر کالج کی فارغ التحصیل ہیں۔ وہ سرکاری چینلز پر مشتمل فرانس کے ٹیلی ویژن میڈیا گروپ میں ڈائریکٹر کمیونی کیشن کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ وہ ان چینلز کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی نگرانی ہیں۔ 45سالہ مریم اپنے شوہر سے طلاق لے چکی ہیں اور ان کے نام کا دوسرا حصہ شوہر کا خاندانی نام سے مستعار ہے۔ دونوں فرانس کے ایک شہر میں ہونے والی سوشل تقریب میں ملے اور پہلی ہی ملاقات میں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے۔

مزیدخبریں