ممتاز دانشور، ماہر اقبالیات پروفیسر مظفر مرزا قبرستان میانی صاحب میں سپردخاک


لاہور (خبرنگار) ممتاز دانشور اور ماہر اقبالیات، بزم اقبالؒ حکومت پنجاب کے کنسلٹنٹ، معروف کالم نگار علامہ پروفیسر محمد مظفر مرزا کو گزشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان میانی صاحب میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نمازجنازہ دفتر بزم اقبال متصل ایوان کارکنان تحریک پاکستان، 100شاہراہ قائداعظمؒ لاہور مادر ملتؒ پارک میں صبح گیارہ بجے ادا کی گئی۔ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف حضرت پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین اور ممتاز صحافی مجید نظامی، ایڈیٹرانچیف روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی، سی پی این ای کے صدر جمیل اطہر، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے چیئرمین کرنل (ر) جمشید احمد ترین، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد رفیق تارڑ، پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، میاں فاروق الطاف، سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس (ر) میاں محبوب احمد، سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف، جسٹس (ر) سردار محمد ڈوگر، ممتاز دانشور و کالم نگار ڈاکٹر صفدر محمود، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ذوالفقار علی خان، جنرل (ر) راحت لطیف، بریگیڈئر (ر) حامد سعید اختر، سجادہ نشین آستانہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں ولید احمد شرقپوری، جسٹس (ر) اللہ نواز، کموڈور (ر) طارق مجید، جسٹس (ر) آفتاب فرخ، جسٹس (ر) منیر احمد مغل، سید نصیب اللہ گردیزی، علامہ رفیع الدین ہاشمی، یحییٰ مجاہد، پیر اعجاز احمد ہاشمی، پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی، کرنل (ر) سلیم ملک، محمد ارشد چودھری، سردار شجاع الدین، ونگ کمانڈر (ر) محمد ظفر، رﺅف طاہر، ڈاکٹر محمد اجمل نیازی، اشرف عظیم، کے ایم اعظم، علامہ احمد علی قصوری، علامہ چودھری اصغر علی کوثر وڑائچ، شاہد رشید، رفاقت ریاض، احمد اویس ایڈووکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر اکرم اکرام شاہ، منظور حسین خان، شجاعت ہاشمی، محمد مکرم مظفر مرزا، متین صلاح الدین، ڈاکٹر یعقوب ضیائ، پروفیسر عاشق درانی، عزیز ظفر آزاد، پیر سید احمد سبطین حیدر شاہ، کرنل (ر) محمد سفیر تارڑ، محمد یاسین وٹو، حنیف شاہد، زاہد شمسی، ڈاکٹر سہراب اسلم، علامہ عبدالستار عاصم، ملک مقبول، طارق منظور احمد، پروفیسر یوسف عرفان، صلاح الدین، اشرف جاوید اور پروفیسر غلام حیدر چشتی سمیت مرحوم کے عزیزواقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے رسم قل آج بروز پیر بعداز نماز ظہر ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کے احاطہ میں واقع زمان مسجد میں ہو گی۔ قرآن خوانی کا آغاز ایک بجے دوپہر ہو گا۔ ختم و دعا 2بجے دوپہر ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...