2012ئ: لاہور میں ہر 11 گھنٹے‘ 37 منٹ بعد ایک شہری قتل ہوا


لاہور (احسان شوکت سے) صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال 2012ءمیں قتل و غارت گری کا بازار گرم رہا۔ شہر میں ہر 11 گھنٹے 37 منٹ بعد ایک شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ جن میں ڈکیتی مزاحمت پر 33 افراد قتل ہوئے جبکہ دو یا دو سے زیادہ افراد کے قتلوں کے لرزہ خیز 35 واقعات بھی رونما ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال 2012ءمیں گذشتہ گیارہ ماہ 9 دنوں کے دوران قتل ہونے والے افراد کی تعداد 702 ہے۔ جن میں 33 افراد ڈکیتی‘ دوہرے اور تہرے قتل کی 35 وارداتوں میں 82 افراد اور دیگر خونریزی کے واقعات میں 587 افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔ جن میں سب سے زیادہ سٹی ڈویژن میں 165‘ کینٹ ڈویژن میں 163‘ صدر ڈویژن میں 136‘ ماڈل ٹا¶ن ڈویژن میں 103‘ سول لائنز ڈویژن میں 71 جبکہ اقبال ٹا¶ن ڈویژن میں 62 افراد کو قتل کیا گیا ہے۔ یہ وہ واقعات ہیں جن کے شہر کی مختلف 6 ڈویژنوں کے تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ان واقعات میں 8 قتلوں کے مقدمات دہشت گردی کی دفعات کے تحت جبکہ 33 قتلوں پر ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے مقدمات درج ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں سال 2012ءمیں دو یا دو سے زیادہ افراد کے اکٹھے قتلوں کے لرزہ خیز واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس سے معاشرے میں خونریزی اور قتل و غارت گری کا بڑھتا ہوا رحجان سامنے آتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...