لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیکھا۔ محمد آصف سرکاری ٹی وی چینل کی دعوت پر سٹیڈیم آئے جہاں انہوں نے لاہور لائنز اور فیصل آباد ولفز کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ دیکھا۔ جس پر سٹیڈیم میں موجود مداحوں نے زبردست اظہار محبت کیا۔
عالمی سنوکر محمد آصف کی لاہور آمد مداحوں کا زبردست اظہار محبت
Dec 10, 2012