لاہور (پ ر) تحریک پاکستان کے رہنما، طبیب، ادیب اور صحافی پروفیسر حکیم عنایت اللہ نسیم سوہدروی علیگ کی اٹھارہویں برسی پر مجلس یادگار نسیم اور پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکیم رضوان حفیظ ملک نے کہا کہ حکیم عنایت اللہ نسیم ہمہ جہت، ہمہ صفت اور عہد ساز شخصیت تھے۔ وہ مولانا ظفر علی خان کے ساتھیوں میں سے تھے۔ پروفیسر حکیم منصور العزیز نے کہا کہ پروفیسر حکیم عنایت اللہ نسیم کا کردار قائدانہ تھا۔ حکیم بشیر بھیروی نے کہا کہ حکیم نسیم سوہدروی کی علمی، طبی اور قلمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ حکیم راشد حسن نے کہا کہ مرحوم کی زندگی کا عنوان اسلام، پاکستان اور طب رہا۔ حکیم راحت نسیم سوہدروی نے کہا کہ وہ زندگی بھر ملک و قوم کے لئے وقف رہے۔ ان کی زندگی مسلسل جدوجہد کا درس دیتی ہے۔ تقریب سے حکیم محمد سلیم کھوکھر، حکیم عمران فیاض، حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم طارق محمود خان، حکیم فضل امین، حکیم رفیق احمد صابر اور حکیم محمد افضل میو نے بھی اظہار خیال کیا اور مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
”حکیم عنایت اللہ نسیم عہد ساز شخصیت تھے، خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی“
Dec 10, 2012