اسلام آباد (اے این این) پاکستان کو او پی سی ڈبلیو (کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم) کی ایگزیکٹو کونسل کا سال برائے 2014-16ء کیلئے دوبارہ ممبر منتخب کر لیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق 41 رکنی ایگزیکٹو کونسل نے پاکستان کا یہ انتخاب 2 سے 5 دسمبر کو ہیگ میں ہونے والے سی پی ایس (کانفرنس آف اسٹیٹس پارٹیز) کے 18ویں سیشن میں کیا گیا ہے۔ 1997ء میں اس تنظیم کے قیام کے بعد سے پاکستان ایگزیکٹو کونسل کا سرگرم رکن ملک چلا آرہا ہے۔ پاکستان ایشین گروپ کیلئے کئی سالوں سے کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی کام کر رہا ہے۔
پاکستان پھر او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا ممبر منتخب
Dec 10, 2013