لاہور (خصوصی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما احسان وائیں کو دھمکی آمیز خط میں 25لاکھ روپے منگل 10دسمبر کو 11بجے دن میر علی بازار میران شاہ میں پہنچانے وگرنہ انہیں اور ان کی فیملی کو زندگی سے محروم کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ نامعلوم افراد کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں لکھا گیا ہے وائیں صاحب اگر آپ اپنی اور اپنی فیملی کی زندگی چاہتے ہیں تو 25لاکھ روپے لے کر 10دسمبر کو صبح گیارہ بجے میر علی بازار (میران شاہ) آ جاﺅ یا اپنے سابقہ صدر ڈاکٹر ذوالفقار کو یہ رقم دے کر ہمارے پاس بھجوا دو۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ بلوچستان کے ارباب ظاہر کانسی اور بشیر بلور کا انجام تم نے دیکھ لیا، اے این پی کی سیاست تم نے بہت کر لی اب یہ رقم ہمیں فوراً پہنچا دو یہ نقصان تمہارا اسفند یار پورا کرے گا، وہ بھی کب تک زندہ رہے گا تم صرف اپنی اور اپنے بچوں کی فکر کرو۔ دریں اثناءاحسان وائیں نے اس دھمکی کی اطلاع سی سی پی او لاہور کو دے دی ہے اور انہیں دھمکی آمیز خط کی فوٹو کاپی فراہم کر دی ہے۔
بھتے کا خطاب