بنک آف خیبر کی فیصل ٹاؤن برانچ کا باقاعدہ افتتاح

Dec 10, 2013

لاہور (پ ر) بنک آف خیبر ایک تاجر دوست مالیاتی ادارہ کی حیثیت سے وطن عزیز کے طول و عرض میں اپنی خدمات گذشتہ 2 دہائیوں ے زیادہ عرصے سے انجام دے رہا ہے۔ لاہور میں بینک آف خیبر کی فیصل ٹاؤن برانچ کی باقاعدہ افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے بینک کے مینجنگ ڈائریکٹر عمران صمد نے کہا کہ لاہور میں مزید 2 نئی شاخوں کے قیام سے بنک آف خیبر اپنی پہلے سے موجود شاخوں کے ساتھ صارفین کی بہتر خدمت کر سکے گا اور اپنی خدمات اور مالی معاونت کے دائرہ کار سے نئے صارفین تک بڑھا سکے گا کیونکہ بنک آف خیبر اپنے روائتی اعلیٰ اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے صارفین تجارتی و کاروباری اداروں کی بہتر خدمت کیلئے ہموقت کوشا ہوگا۔

مزیدخبریں