لاہور (خبر نگار) پی آئی نے اندرون ملک پروازوں پر اضافی سامان کیلئے فی کلو ادائیگی کی سہولت ختم کردی ہے۔ پی آئی ے کے اندرون ملک سفر کرنیوالے مسافر 20 کلو کا ایک بیگ لیکر بغیر کسی اضافی ادائیگی کے سفر کر سکیں گے مگر اضافی سامان کیلئے انہیں فی بیگ 3 ہزار روپے کی اضافی رقم ادا کرنا ہوگی اور اضافی بیگ میں 28 کلو سے زیادہ وزن لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی آئی اے حکام نے یہ اقداما اپنے ملازمین کی طرف سے اضافی سامان پر ہونیوالی کرپشن کو روکنے کیلئے اٹھایا ہے۔
پی آئی اے نے اندرون ملک فی کلو سامان پر اضافی ادائیگی کی سہولت ختم کردی، 20 کلو کا بیگ مستثنیٰ
Dec 10, 2013