کراچی+لاہور (مارکیٹ رپورٹر +کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو زبردست تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس24900کی نفسیاتی حدعبور کرکے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 26ارب50کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 128.34پوائنٹس اضافے سے 24998.89پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر351 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں 177 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،146میں کمی جبکہ 28 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں26ارب50 کروڑ41 لاکھ68 ہزار61 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر60 کھرب40ارب16 کروڑ12لاکھ 56 ہزار703 روپے ہوگئی ۔ پیر کو کاروباری سرگرمیاں15 کروڑ 14 لاکھ65 ہزار580 شیئرز رہیں ، جو جمعہ کے مقابلے میں8 کروڑ97 لاکھ 5 ہزار550 شیئرزکم ہیں۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روزتیزی کا رجحان رہا- مجموعی طور پر 107 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 31 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 14 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 62 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 20.53 پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4720.61 پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل14 لاکھ 45 ہزار 900 حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز 23 لاکھ 25 ہزار 300 حصص کا لین دین ہوا تھا۔
اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی ۔ سرمایہ کاری میں 26ارب50کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ
Dec 10, 2013