مرکنٹائل ایکس چینج میں 13 ارب 63 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکس چینج میں گزشتہ روز 12754 لاٹ کے سودے 3 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ 79 ہزار 457 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں کام تیل، چاندی، کپاس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ سونا، چاول، پام آئل، چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 97.79 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 19.508 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1228 ڈالر، 10 گرام سونا کی قیمت 42716 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 51086 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3397 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4709 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 45.14 روپے، ایک پاؤنڈ کپاس کی قیمت 80.14 سینٹ اور 100 کلو گندم کی قیمت 3960 روپے پر بند ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...