لاہور (نیوزرپورٹر)ایگری فورم پاکستان کے چیئرمین ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ ہندو ئوں نے پاکستان میں اپنے کاروباری دفاتر کھول رکھے ہیں تاکہ پاکستان کے بزنس پر قبضہ کرسکیں اور پاکستان کو تباہ کرنے کی کامیاب ہوسکیں۔ عالمی سازش کے تحت ہی بھارتی کسانوں کو سہولتیں اور مراعات دی جارہی ہیں وہاں کھاد ٗبجلی اور زرعی ادویات و زرعی آلات انتہائی کم قیمت پر فراہم کیے جارہے ہیں جبکہ اس کے مدمقابل پاکستان ہیں یہی اشیاء کی قیمتیں غریب کسان کی پہنچ سے بہت دور ہیں۔ بھارت ٗ اسرائیل اور امریکہ پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مخالف عالمی قوتوں نے پاکستان کی تباہی کا منصوبہ تیار کرکے اس کی ذمہ داری بھارت کو سونپ دی ہے ۔نواز شریف کی بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا مجبوری ہے تو پھر مہنگی کھاد اور ڈیزل دوسرے ممالک سے درآمد کرنے کی بجائے بھارت سے سستے داموں لینا شروع کریں۔