بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کے طلباء و طالبات کا دورہ لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور (کامرس رپورٹر ) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے طلباؤ طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا۔اس موقع پر لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب احمد چوہدری اور کارپوریٹ کمونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مس حفصہ صدیقی نے ملکی معیشت اور کیپٹل مارکیٹ کے حوالے سے وفد کو آگاہی فراہم کی۔ انھوں نے کہا کہ لاہور سٹاک ایکسچینج طلباؤ طالبات کے لئے پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔جو کہ پاکستان کے معاشی سسٹم کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہو گا۔  طلباؤ طالبات کا سٹاک ایکسچینج کا دورہ کرنے سے ملکی معیشت کے حوالے سے ان میں شعور اجاگر ہو گا انہیں پتہ چلے گا کہ سٹاک مارکیٹ کیسے کام کرتی ہے اور حصص کی ٹریڈنگ کیسے ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...