بہاولپور/ وہاڑی/ جھنگ (نامہ نگاران) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پنجاب کی کال پر بہاولپور، منڈی شاہ جیونہ، اٹھارہ ہزاری، جھنگ، وہاڑی، حاصل پور، حافظ آباد میں پٹرول پمپ بند رہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بہاولپور سے نامہ نگار کے مطابق گذشتہ شب ہڑتال کا علم ہونے پر پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہیں، گاڑیوں کے مالکان نے ٹینکیاں فل کروا لیں، غیرقانونی طور پر کھلا پٹرول 150سے 200روپے لٹر فروخت ہوتا رہا۔ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع بہاولپور کے صدر محمد یاسین، ضلعی نائب صدر مسعود خان، چودھری احسان، سابق ایم پی اے گلزار خان نے بتایا پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر منافع مارجن کم از کم پانچ فیصد کیا جائے۔ پٹرول، ڈیزل کھلا فروخت کرنے غیرمنظور شدہ ایجنسیوں کو بھی بند کرایا جائے، ہڑتال کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کئی کھلا پٹرول فروخت کرنے والے صارفین کو کھلا پٹرول مہنگے داموں فروخت کرکے چاندی بناتے رہے۔
کئی شہروں میں پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
Dec 10, 2013