لاہور (این این آئی) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے 21 سالہ قدیم فری ڈسپنسری کی بندش اور انتظامیہ کے ظالمانہ رویہ کیخلاف 16 دسمبر کو پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ گڈز ٹرانسپورٹروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند نہ کیا تو ہڑتال کو ملک گیر سطح تک پھیلا دیا جائے گا۔