لاہور (پ ر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ ڈالر کو نیچے لانے اور روپے کی قدر میں اضافے کیلئے حکومت لگژری مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگائے اور لوکل مینوفیکچرنگ سیکٹر کی بہتری و ترقی کیلئے توانائی بحران کے حل کی کوشش تیز سے تیز تر کرے اور اس کیلئے ہائیڈرل بجلی کی پیداوار بڑھائی جائے جو سستی ترین پڑتی ہے اور اس کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر بہترین آپشن ہے۔ انرجی بحران کو چھوٹے چھوٹے منصوبے نہیں بلکہ کالا باغ ڈیم ہی ختم کرسکتا ہے۔ اس کے لئے صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے اور اتفاق رائے سے اس کا نام ’پاکستان ڈیم‘ بھی رکھا جائے۔