لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے سوئی ناردن گیس کی جانب سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی عدم فراہمی کا نوٹس د یئے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پوری انڈسٹری صدمہ کی حالت میں ہے حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر انڈسٹری کیلئے گیس کی فراہمی کا انتظام کرے ۔ ٹیکسٹائیل انڈسٹری نے صرف 100ملین مکعب فٹ گیس آئندہ 3 مہینوں کیلئے مانگی ہے حالانکہ ان کی ضروریات 4 سو ملین مکعب فٹ روزانہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انڈسٹری کو گیس نہ ملی تو 30 لاکھ افراد بالواسطہ یا بلاواسطہ بے روزگار ہوجائیں گے۔ یہ بات آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین یاسین صدیق، چیئرمین پنجاب آپٹما ایس ایم تنویر نے گزشتہ روز اپٹما ہاوٗس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔