اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے سید ابن عباس کو بھارت میںنئے ہائی کمشنر کے طور پر بھیجنے کا منصوبہ منسوخ کرتے ہوئے عبدالباسط کو انکی جگہ پر عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اعلیٰ پاکستانی عہدیدار نے بتایا عبدالباسط کو پہلے سیکرٹری کے عہدے پر تعیناتی کیلئے غور کیا جارہا تھا تاہم گزشتہ ہفتے حکومت نے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ابن عباس کی بجائے عبدالباسط کو بھارت ہائی کمشنر کے طورپر تعینات کر نے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ موجودہ دفتر خارجہ کے ترجمان اعتزاز چوہدری کو نیا سیکرٹری خارجہ تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔ عبدالباسط کی ہائی کمشنر کے طور پر تعیناتی کا رسمی نوٹیفکیشن جاری کیا جانا باقی ہے۔
فیصلہ