پاکستان، امریکہ کی لڑائی بدحواسی ہو گی جو انتہائی خوفناک ثابت ہو سکتی ہے: امریکی مصنف

پاکستان، امریکہ کی لڑائی بدحواسی ہو گی جو انتہائی خوفناک ثابت ہو سکتی ہے: امریکی مصنف

لاس اینجلس (اے پی اے) امریکی مصنف ڈینئل ایس مارکے نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ امر یکہ اور پاکستان کی لڑائی بدحواسی ہو گی یہ انتہائی خطرناک اور خوفناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ڈینئل ایس مارکے نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں ”نو ایگزٹ فرام پاکستان، امریکہ ٹورچرڈ ریلیشن شپ وِد اسلام آباد“ نامی کتاب لکھی ہے۔ ایس مارکے کا کہنا ہے پاکستان اور امریکہ کو ایک ہی طرح کے خطرات کا سامنا ہے اور ان سے نمٹنے کے لئے ایک کی کارروائی دوسرے کے لئے خطرہ بن جاتی ہے۔ ڈینئل لکھتے ہیں جدید دور میں کسی بھی ملک کے لئے دوسرے ممالک کے حالات سے متاثر ہوئے بغیر رہنا ممکن نہیں۔ پاکستان امریکہ کے لئے جیو سٹرٹیجک اہمیت کا حامل رہا ہے۔ پاکستان میں کچھ عرصہ گزارنے والے امریکی مصنف کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن پر پاکستان کو خفت کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستان میں امریکہ کی بجائے چین کو اتحادی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا جانے لگا۔ مارکے نے اپنی کتاب میں پاکستان میں امریکہ سے نفرت کی تین وجوہات بھی بتائی ہیں۔ ان کے مطابق لبرل افراد میں فوجی رہنماو¿ں کی مدد پر امر یکہ سے ناراضگی پائی جاتی ہے۔ دوسری وجہ قومیت پرست سیاستدانوں کی ہے جن کے خیال میں امریکہ نے ضرورت کے وقت پاکستان کا ساتھ نہیں دیا۔ ڈینئل کے مطابق تیسری وجہ جہادی شہری ہیں جو امریکہ کے شدید خلاف ہیں۔ مارکے کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے مختلف پہلو سمجھنے کیلئے فرانسیسی مصنف ژاں پال سارتر کا ڈرمہ نو ایگزٹ بہترین ہے۔
امریکی مصنف

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...