گوجرانوالہ: سیاسی جلسہ میں جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے‘ دھینگا مشتی، برتن الٹ دئیے، قائدین دیکھتے ہی رہ گئے

گوجرانوالہ: سیاسی جلسہ میں جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے‘ دھینگا مشتی، برتن الٹ دئیے، قائدین دیکھتے ہی رہ گئے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پنجاب میں شکست خوردہ سیاسی جماعت کے جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے، کھانے کا مقام میدانِ جنگ بن گیا ، کسی کے ہاتھ میں مرغے کی ٹانگ آئی تو کوئی میٹھے چاولوں پر خوش ہوا اور کوئی پانی کے ساتھ نان ہی کھاتا رہا ۔گوجرانوالہ میں پیپلز پارٹی کے سیاسی جلسے میں قائدین کی بھاری بھرکم تقریریں سننے کے بعد جب کھانے کی باری آئی تو جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے ، ویٹروں کو کھانے کے میز وں تک پہنچنے سے پہلے ہی جیالوں نے لوٹ لیا ،کسی کے ہاتھ میں مرغے کی ٹانگ آئی تو کسی کو صرف میٹھے چاول میسر ہوئے ،کوئی میزوں پر گرا کھانا اٹھاتا رہا تو کوئی ہاتھوں میں چمچ میں پکڑے ویٹرز اور مزید کھانے کا انتظار کرتے رہے اور کچھ لوگ کھانا کم پڑ جانے پر سادے نان پانی میں ڈبو ڈبو کر کھاتے رہے۔ پہلوانوں کے شہر کے پہلوان جیالوں نے کھانے کے میدان کو اکھاڑہ بنا دیا اور خوب دھینگا مشتی کرتے ہوئے برتن الٹ دئےے۔
جیالے/ دھینگا مشتی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...