اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) پاکستان کی عدالت عظمیٰ کے سربراہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بدھ کی رےٹائرمنٹ کے بعد عدلےہ کی تارےخ کا اےک سنہری باب اختتام پذےر ہو جائے گا ان کے ”جوڈےشل اےکوٹزم “ سے جہاں عام آدمی کی داد رسی ہوئی وہاں حکمرانوں کی نےندےں حرام رہےں جہاں افتخار محمد چوہدری اپنے فےصلوں کی صورت مےں حکمرانی کرتے رہے وہاں انہوں نے بدمست بےورو کرےسی کو نکےل ڈالی بد عنوان سےاست دانوں اور بےورو کرےٹس کی گرفت کی عدلےہ کی نافرمانی کرنے کے جرم مےں اےک وزےراعظم کو نااہل قرار دے گھر بھجوا دےا دوسرا وزےراعظم رےنٹل پاور کےس کو بھگت رہا ہے جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ہی مےاں نواز شرےف کو انصاف فراہم کےا اور ڈوگر کورٹ سے نااہل قراردےنے کا فےصلہ دے کر ان کے کئے اقتدار تک پہنچنے کی راہ مےں حائل رکاوٹےں ختم کر دےں چےف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو نظر بند کرنے والا جرنےل کو آج آئےن آرٹےکل 6-کے تحت غداری کے مقدمہ کا سامنا ہے جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حکمرانوں کی آنکھوں مےں آنکھےں ڈال کر تارےخی فےصلے کئے اےن آراو کو کالعدم قرار دےا جسٹس افتخار محمد چوہدری کوانصاف کی فراہمی کے راستے سے ہٹانے کے لئے ان کے خلاف سکےنڈل بھی بنائے گئے جعلی ڈگری اور دوہری شہرےت کے حامل ارکان پارلےمنٹ کو نااہل قرار دےا وہ لاپتہ افراد کی توانا آواز رہے انہوں نے بارہا اےسے فےصلے دئےے جو پارلےمنٹ کے لئے قانون سازی مےں رہنمائی کا باعث بنے عدالت عظمیٰ کی سربراہ کی حےثےت سے اپنی ملازمت کے آخری دن تک لاپتہ افراد کی بازےابی کے لئے کوشاں رہے ‘امریکی نیشنل لاء جرنل نے لائیر آف دا ایئر 2007ءکے ایوارڈ ‘10 مئی 2008ءکو دی نوا ساﺅتھ ایسٹرن یونیورسٹی نے ڈاکٹر آف لاءکی اعزازی ڈگری ‘17نومبر2008ءکو دی ایسوسی ایشن آف دی بار آف سٹی آف نیویارک نے عدلیہ اور وکلاء کی آزادی کا نشان قرار دے کر ایسوسی ایشن کی اعزازی ممبر شپ ‘10نومبر 2008ءکو ہارورڈ لاء اسکول نے میڈل آف فریڈم ‘28مئی 2012ءکو برطانوی سپریم کورٹ نے انٹرنیشنل جسٹس ایوارڈ 2012ء“بھارتی تنظیم پیٹا نے ہیرو ٹو اینیمل ایوارڈ عطا کےاچیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پہلے پاکستانی ہےں جنہوں نے میڈل آف فریڈم ملا ۔ قبل ازےں افتخار محمد چوہدری سے قبل یہ ایوارڈ نیلسن مینڈیلا اور چارلس یملٹن ہاسٹن کو دیا گیا ہے امریکہ سے جاری ہونے والے دی نیشنل لاء جرنل نے چیف جسٹس کو لائیر آف دا ایئر 2007ئءکے ایوارڈ سے نوازا۔ 10 مئی 2008ءکو قانون کی حکمرانی قائم کرنے پر دی نوا ساﺅتھ ایسٹرن یونیورسٹی نے انہیں ڈاکٹر آف لاءکی اعزازی ڈگری دی۔ 17نومبر1008ءکو دی ایسوسی ایشن آف دی بار آف سٹی آف نیویارک نے انہیں عدلیہ اور وکلاء کی آزادی کا نشان قرار دیتے ہوئے ایسوسی ایشن کی اعزازی ممبر شپ سے نوازا۔ 10نومبر 2008ءکو انہیں عدلیہ کی آزادی میں ثابت قدم رہنے پر ہارورڈ لاء اسکول نے میڈل آف فریڈم دیا۔ افتخار محمد چوہدری سے پہلے یہ ایوارڈ نیلسن مینڈیلا اور چارلس یملٹن ہاسٹن کو دیا گیا ہے۔ 28مئی 2012ءکو افتخار محمد چوہدی کو برطانیہ کی سپریم کورٹ کے صدر لارڈ فلپس نے انٹرنیشنل جسٹس ایوارڈ 2012ءپیش کیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے اعزاز مےں فل کورٹ ریفرنس ہو گا ۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی نئے چےف جسٹس ہوں گے۔
جسٹس افتخار
عدلیہ کی تاریخ کا سنہرا باب‘ جسٹس افتخار کل ریٹائر ہوجائیں گے
عدلیہ کی تاریخ کا سنہرا باب‘ جسٹس افتخار کل ریٹائر ہوجائیں گے
Dec 10, 2013