اسلام آباد (آن لائن) قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس (آج) منگل کو کمیٹی روم سپریم کورٹ میںہوگا۔ جس کی چیف جسٹس افتخا ر محمد چو ہدری آ ج آ خر ی با ر صدارت کر ینگے ،ذرا ئع کے مطا بق قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلا س میں چالان بروقت جمع کروانے ‘ ملزمان کے خلاف تحقیقات‘ سیکشن 489-F پی پی سی کے تحت چیک ڈس آنر سے متعلق مقدمات کی موجودہ صورتحال ‘ جوڈیشل آفیسرز کی خالی آسامیوں کو پر کرنے سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں ہونے والے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس آغا رفیق احمد‘ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ قاضی فائز عیسیٰ ‘ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر‘ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان‘ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال شریک ہوں گے جبکہ سپریم کورٹ کے جج اور (این جے اے سی) جسٹس جواد ایس خواجہ ‘ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور خان کاسی‘ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر جسٹس محمد اعظم خان ‘ چیف جسٹس سپریم کورٹ ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس رانا محمد ارشد خان‘ چیف جسٹس ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس غلام مصفطیٰ مغل‘ چیف جج چیف کورٹ آف گلگت بلتستان جسٹس صاحب خان اور رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان خصوصی دعوت نامے پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملک بھر سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ضلعی عدالتوں کو فنڈز کی فراہمی کے معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ماڈل جیل اسلام آباد کا افتتاح بھی کریں گے۔
چیف جسٹس/آخری صدارت