اسلام آباد(اے پی اے)حکومت نے مشرف کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کے لئے چارج شیٹ تیار کر لی ہے۔پرویز مشرف کیخلاف شکایت اور چارج شیٹ 9 صفحات پر مشتمل ہے۔ذرائع کے مطابق چارج شیٹ میں سابق صدر کو واحد ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔پرویز مشرف کیخلاف 5 بنیادی شکایات درج ہیں۔ چارج شیٹ میں 3 نومبر کی ایمرجنسی اور پی سی او کے نفاذ اور ججوں کے نئے حلف کے اجرا کا الزام بھی چارج شیٹ میں شامل ہے۔آئین میں ترمیم کا اختیار اور ترمیم کے ذریعے آئین پامال کرنے کے الزامات بھی شامل کئے گئے ہیں۔
مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے چارج شیٹ تیار
مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے چارج شیٹ تیار
Dec 10, 2013