مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیخلاف درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس

مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیخلاف درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس

کراچی(ثناءنیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔جسٹس غلام سرور کورائی اور جسٹس عبدالرسول میمن پر مشتمل ڈویژن بینچ میں زیر سماعت درخواست میں درخواست گزار سہیل حمید ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی اجازت وفاقی کابینہ دیتی ہے اور نیا قانون بنایا جاتا ہے لیکن پرویز مشرف کے معاملے میں نہ کابینہ کا اجلاس ہوا نہ نیا قانون بنایا گیا بلکہ ترمیم شدہ قانون کے تحت کارروائی شروع کی جا رہی ہے جو آئین کے آرٹیکل 75 کی خلاف ورزی ہے۔دوسری جانب ای سی ایل سے نام خارج کرنے کے لئے دائر سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث 18دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
مشرف/ نوٹس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...