حکمرانوں کو نجکاری کی آڑ میں قومی ادارے عزیزوں کو نہیں بانٹنے دینگے: منظور وٹو

حکمرانوں کو نجکاری کی آڑ میں قومی ادارے عزیزوں کو نہیں بانٹنے دینگے: منظور وٹو

Dec 10, 2013

لاہور (خبرنگار) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو نجکاری کی آڑ میں قومی اداروں اور قومی دولت کو اپنے عزیزواقارب، رشتہ داروں، دوستوں کو بانٹنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ حکومت بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے ا±سے بھاگنے نہیں دیں گے، بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیکر کامیابی حاصل کریں گے۔ وہ گذشتہ روز پنجاب کے تنظیمی دورے پر روانگی سے پہلے پیپلزپارٹی پنجاب آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب تنویر اشرف کائرہ، راجہ عامر، دیوان غلام محی الدین، عابد صدیقی، خرم لطیف کھوسہ، عمرشریف بخاری، افنان بٹ اور دیگر رہنما موجود تھے۔

مزیدخبریں