اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعظم نااہلی کیس میں اسحاق خاکوانی اور چوہدری شجاعت کے وکیل عرفان قادر نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد اسکے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کریں گے۔اس کیس میں انہیں پہلے تقریباً 100 دن نہیں سنا گیا، اگر پٹیشنز خارج کرنا تھیں تو وہ تین رکنی بنچ بھی کرسکتا تھا اس کیلئے لارجر بنچ بنانے کی کیا ضرورت تھی۔ وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف و دیگر فریقین کو نوٹس ہونے چاہئے تھے تاکہ انکا حقیقی موقف تو سامنے آنا چاہئے تھا جبکہ عدالتی معاونین کو بھی فیصلے سے پہلے نہیں سنا گیا۔
عدالتی فیصلے کا جائزہ لے کر نظرثانی اپیل دائر کرینگے: عرفان قادر
Dec 10, 2014