اسلام آباد( نوائے وقت نیوز)آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے نہ آنے پر قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے احتجاجاً ملتوی کر دیا گیا۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین سید خورشید شاہ کی صدارت میں شروع ہوا تو آڈیٹر جنرل آف پاکستان اجلاس میں موجود نہیں تھے۔