اسلام آباد (این این آئی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی بھرمار اور لاکھوں روپے فیسوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس پی ایم ڈی سی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر طلب کرلیا ۔ کمیٹی کے اجلاس میں کھلی عوامی سماعت ہو گی جبکہ کمیٹی کی چیئر پرسن کلثوم پروین نے کہا ہے کہ ناقص اور صحت و علم دشمنی ایجنڈے کی وجہ سے پی ایم ڈی سی کو بند کر دینا چاہیے ٗجب تک چار سے چھ بندے لٹکائے نہیں جائیں گے معاملات نہیں سدھر سکتے۔ سینٹ قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس منگل کو چیئر پرسن کلثوم پروین کی زیرصدارت ہوا۔