لاہور ) کامرس رپورٹر) ہنڈا اٹلس کارز مٹیڈ کی جانب سے آل پاکستان گیریژن گالف ٹورنامنٹ کے ہنڈا سٹی سپائر 1.5L ـ" ہول ان ون" ایونٹ کو سپانسر کیا گیا۔ٹورنامنٹ میں سینئر گولفر مجاہد انور نے سنگل شاٹ کے ذریعے ہول نمبر 16 میں بال ڈال کر" ہول ان ون" کے فاتح کی حیثیت سے ہنڈا اٹلس کارز کی جانب سے سپانسر کی گئی ہنڈا سٹی اسپائر 1.5L جیتی ۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنر ل نوید زمان نیـ" ہول ان ون" کے فاتح کھلاڑی کو ہنڈا سٹی اسپائر کی چابی عطا کی۔